اپنی آنکھوں کےنام کاجام بھرساقی

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

میری زندگی نہ کربےآرام کرساقی
اپنی آنکھوں کےنام کاجام بھرساقی

جوہوسکےتو میراایک کام کر ساقی
میرایہ دیوانہ دل اپنےنام کر ساقی

جہاں ہم تم سے پہلی بار ملےتھے
آتجھے لےچلوں اسی مقام پرساقی

یہ دنیا مجھے پارسانہ سمجھ لے
میرےسر کوئی توالزام دھرساقی

تیرےمہ خانےکابڑا پرانارند ہوں
سب کےسامنےمیرااحترام کرساقی

اپنےہونٹؤن سےلگاکرامرت کردے
اپنےلبوں کورکھ دےجام پرساقی

Rate it:
Views: 802
19 Jan, 2013