Add Poetry

اک شب جدائی کی گزار کر تو دیکھو

Poet: anam By: anam, karachi

اک شب جدائی کی گزار کر تو دیکھو
جیا کیسے جلتا ہے خود کو ہار کر تو دیکھو

بازار دنیا کیوں بے رونق لگتا ہے
صورت یار آنکھوں میں اتار کر تو دیکھو

ہجر کی راتوں میں کیوں دل تڑپتا ہے
جانے والے کو کبھی پکار کر تو دیکھو

دیکھو پھر کیسے چنگاری آگ بنتی ہے
ارمان محبت ذرا تم سلگاہ کر تو دیکھو

دیکھ لینا تم بھی کیسے حسن پر حسن آتا ہے
خود کو کبھی محبوب کی خاطر سنوار کر تو دیکھو

Rate it:
Views: 332
14 Feb, 2014
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets