ایک بار
Poet: M.Asghar By: M.Asghar, Birminghamمجھے اور نہ کوئی سہارا چاہیے
فقط صرف اک ساتھ تمہارا چاہیے
اپنی جان پہ بھی کھیل جائیں گے ہم
حکم کرنا اگر سر ہمارا چاہیے
ایک بار اپنے دل میں بسا لیجیے
اس کے بعد کچھ نہ دوبارہ چاہیے
کہو تو ابھی تمہارے پاس چلے آئیں
تمہارا صرف ایک اشارہ چاہیے
اصغر کے لیے تمہارا ساتھ کافی ہے
مجھے نہ کوئی چاند تارا چاہیے
More Love / Romantic Poetry






