وہ دن بھی کتنے اچھے تھے
جب ہم شرارتوں کے پکے تھے
کبھی چڑھتے دیواروں کے اوپر
کبھی نیچے چھپتے چارپائی کے
سب دوست یار مل کر
کبھی روتے اک دوجے سے لڑ کے
کبھی مسکراتے اٹھکلیاں کرتے
کبھی کسی کے ساتھی بن جاتے
کبھی من ہی من دوسروں سے جلتے
وہ دیکھو کیسا لگتا ہے
اک دوجے کا تھےنام رکھتے
جب نام کوئی چڑاتا
اس کو مارنے پیچھے دوڑتے
اس دوڑ میں جب تھک جاتے
اس دوجے کے گھر سے بوتل پی لیتے
گھر میں امی سے چھپ کر کچن میں
دودھ ملائی چپکے سے کھا لیتے
جب ڈانٹ کی باری آجاتی
اک دوجے کا نا م لے کر بچ جاتے
سب بہن بھائی
دادی کی نظروں سے بچ کر
مٹھی میں مٹی چھپا کر
اک دوجے پہ پھنکتے پھرتے
ابا کا جوتا اٹھنے سے پہلے
کہیں دور بھاگ جایا کرتے
وہ دن بھی کتنے اچھے تھے�
جب ہم چھو ٹے سے بچے تھے