Add Poetry

بڑی مشکل سے کٹتے ہیں میری تنہائی کے لمحات

Poet: Dr.Zahid Sheikh By: Dr.Zahid Sheikh, Lahore Pakistan

غموں کا پھر وہی موسم ،وہی آہوں کی ہے برسات
وہی اجڑے ہوئے شام و سحر ہیں ،پھر وہی صدمات

کسی کو کیسے بتلاؤں مرے دل کا ہے کیا عالم
بڑی مشکل سے کٹتے ہیں مری تنہائی کے لمحات

نظر آتے نہیں روشن سحر کے دور تک آثار
گماں تھا کٹ ہی جائے گی غموں کی یہ اندھیری رات

محاز زندگانی پر مرے پاؤں نہ تھرائے
اگرچہ ہر قدم پر مجھ کو قسمت سے ہوئی ہے مات

نگاہوں میں اداسی ہے لبوں پہ گہری خاموشی
مگر پھر بھی نہ سمجھا آج تک کوئی مرے جذبات

چلے جانے پہ اس کے رو رہا ہوں آج لاحاصل
وہ میرے پاس تھا پر کہہ نہ پایا اس سے دل کی بات

مری قسمت کہ تیرے پیار سے محروم ہوں اب تک
اگرچہ میں نے تیرے واسطے لکھے حسیں نغمات

اگر بچپن میں ہوں محرومیاں زاہد تو سنتے ہیں
ہمیشہ ان کے انسانوں پہ رہتے ہیں برےاثرات
 

Rate it:
Views: 4209
30 Nov, 2013
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets