Add Poetry

بیٹھا ہوں یہاں آؤ

Poet: اےبی شہزاد By: اےبی شہزاد, Mailsi

بیٹھا ہوں یہاں آؤ مجھے ڈھونڈنے والے
لوگوں سے مرے بارے میں کچھ پوچھنے والے

سردی ہے نہیں آؤں گا گھر اپنے رہوں گا
چھپ چھپ کے مجھے راستے میں دیکھنے والے

دل میرا جو چاہے گا وہی اب میں کرونگا
تم کون ہو یوں بیچ میں اے ٹوکنے والے

ناراض نہیں ہوتے کبھی پیاروں سے اپنے
اب مان بھی جا مت یوں ستا روٹھنے والے

کرنی ہے ملاقات اگر بھاک کے آؤ
آجاؤ خیالوں میں مجھے سوچنے والے

من مانی کروں گا نہیں تم روک سکو گے
تم کون ہوتے ہو مجھے یوں روکنے والے

توقیر ملے گی رہے گی شان سلامت
خودار وغیور آپ کے ہیں چاہنے والے

کب کا گئے ہیں چھوڑ نہیں ملتے کبھی وہ
شہزاد نہیں اب رہے دل توڑنے والے

Rate it:
Views: 157
04 Jan, 2023
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Love Love
Junaid
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets