بیٹھے بیٹھے یہ کیا ہو ا مجھکو
کو ن سا روگ لگ گیا مجھکو
کس سے پو چھوں کہ عمر بھر کو ملی
کو ن سے جرم کی سز ا ٴٴ مجھکو
تیر ے وعدوں پہ گر یقیں ہو تا
ہو چکا ہو تا کیا سے کیا مجھکو
چل پڑا منہ اُٹھائے اُسکے ساتھ
جو بھی رستے میں مل گیا مجھکو
مجھ سے شکوہ ہے کیوں زمانے کو
اُس سے پو چھو کہ کیا دیا مجھکو
اتنی حیرا نگی سے منہ پھاڑے
دیکھتا کیا ہے آ ئینہ مجھکو
کیا عجب عشق تھا کہ ا نو ر جی
یا د آ یا بہت خدا مجھکو