Add Poetry

بے قراری

Poet: افضال عاجز By: Bakhtiar Nasir, Lahore

میں تیرے پاس ہوں مجھ سے نظر ملا تو سہی
ہے مجھ سے دور کیوں اتنا قریب آ تو سہی

ہوا سے اڑتا ہے آنچل تو اس کو اڑنے دے
چپھا کے رکھا ہےکیا کیا ذرا دکھا تو سہی

قرار آیے نہ تجھ کو تو پھر مجھے کہنا
میرے لبوں سے لبوں کو ذرا ملا تو سہی

بکھر کے آ میری باہنوں میں ایک شب کے لئے
تو اپنے آپ سے پردہ کبھی اٹھا تو سہی

میں اپنے پیار سے تجھ کو نہال کر دوں گا
تو میرے پیار کی شدت کو آزما تو سہی

میں سارےدکھ ترے شکوے گلے مٹا دوں گا
تو ایک بار گلے سے مجھے لگا تو سہی

کیا ہے تو نے جو رسوا تو غم نہیں عاجز
کہ تیرے عشق میں ہونا تھا جو ہوا تو سہی

Rate it:
Views: 536
21 Sep, 2014
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets