Add Poetry

بےنام مسافر

Poet: Faiza Umair By: Faiza Umair, Lahore

رفتہ رفتہ وہ شخص میرے دل سے اُترتا ہی چلا گیا
وہ جو ایک طلسم تھا محبت کا، ٹوٹتاہی چلا گیا

وہ تھا انا کا ساقی، اپنی ہی ذات میں مدغم
خودی کا جام پی لر وہ اپنی ذات سے مجھے تفریق کرتا ہی چلا گیا

وہ شخص جو کبھی محبت کا خدا ہوا کرتا تھا
رفتہ رفتہ وہ محبت سے منکر ہوتا ہی چلا گیا

بے باک لہجہ، الفاظ کے تیر، نفرت کے سے تیور
رفتہ رفتہ وہ بے مہار صیاد بنتا ہی چلا گیا

وقعت ہی نہ رہی محبت کی اُس شخص کے سامنے
رفتہ رفتہ وہ مجھے بے مول ٹھہراتا ہی چلا گیا

میں تو قائل ہوں محبت کی، اُسے دل سے نہ کر سکی جدا
رفتہ رفتہ شدت عشق جڑ پکڑتا ہی چلا گیا

میں تو ہوں ناکام مسافر جسے ساتھ چلتے ہی جانا تھا
رفتہ رفتہ وہ مجھے بے نام منزل سے آشنا کرتا ہی چلا گیا

بدرجئہ اتم مایوسی و تنہائ نے گھیر لیا آخر “فائز“
رفتہ رفتہ فرشتہ اجل روح میری پرواز کرتا ہی چلا گیا

Rate it:
Views: 356
02 Jul, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets