تجھے بھول کے کیونکر زندگی چلے
Poet: johar mumtaz By: johar mumtaz, lahoreتجھے بھول کے کیونکر زندگی چلے
ہے جہانِ خارزار اگر زندگی چلے
تیرےجانےسےرُک گیا سفر
آ جا کہ تجھے پا کے زندگی چلے
ساکت ہیں لمحات بِن تیرے
وصل میں نہ کیوں ٹھہرکرزندگی چلے
نہ ڈھونڈسکے جینے کا سلیقہ عمر بھر
یونہی سارے گزار کر زندگی چلے
ہر لمحہ ہے موتی زندگی کا جوہر
کہ مثلِ شمعِ سحر زندگی چلے
More Love / Romantic Poetry







