تجھے سوچنا چھوڑ رکھا ہے ہم نے
Poet: Abdul Waheed(Muskan) By: Abdul Waheed(Muskan), Haripurتجھے سوچنا چھوڑ رکھا ہے ہم نے
 وگرنہ
 یہ شاعر تجھے اپنے اشعار میں ڈھال دیں گے
 انہیں تو کوئی کام ہوتا نہیں ہے
 قلمکار سارے لکھیں گے تجھے اپنے افسانچوں میں
 فسانہ گروں کا یہی مشغلہ ہے
 یہ حیرت زدہ کتاب لکھنے والے بھی
 چوپال جا کر
 سنائیں گے لوگوں کو قصے تمہارے
 یہ فنکار سارے جہاں بھر کے دوشی
 تجھے اپنے نغموں میں رسوا کریں گے
 مصور بنائیں گے تصویر تیری
 انہیں چاند چہروں کو پامال کرنے کا فن آگیا ہے
 یہ اخبار والے یہ جھوٹے کہیں کے
 تجھے اپنے پرچے کی سرخی بنائیں گے پیسے کی خاطر
 تبھی تو صنم
 تجھے سوچنا چھوڑ رکھا ہے ہم نے
More Love / Romantic Poetry






