تم پہ اعتبار ہے
Poet: UA By: UA, Lahoreمجھے خود سے زیادہ صرف تم پہ اعتبار ہے
 میری آنکھوں میں اس لئے تمہارا انتظار ہے
 
 میری آہیں تمہارے احساس کو بیدار کر گئیں
 اسی لئے تمہارا دل میرے لئے بیقرار ہے
 
 چاہو تو روک لو مجھے چاہو تو جانے دو
 مجھ سے زیادہ مجھ پہ تمہارا اختیار ہے
 
 اضطراب کی حالت کبھی سکون کا عالم
 یہ اعتبار کا موسم بڑا بے اعتبار ہے
 
 عظمٰی کئی شدید موسم جھیلنے کے بعد
 ہوئی تخلیق یہ دنیا جو بڑی پربہار ہے
More Love / Romantic Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 