تم کو ہر پل سوچتے رہنا اچھا لگتا ہے
سوچ سوچ کر کچھ نہ کہنا اچھا لگتا ہے
تنہائی میں تیری باتیں یاد آنے لگتی ہیں
آنسو بن کر آنکھ سے بہنا اچھا لگتا ہے
دنیا جو بھی کر لے تیرا ساتھ نہ چھوڑوں
دنیا کے غم ہنس کے سہنا اچھا لگتا ہے
پھول زمانے بھر کے بھلا میں نے کیا کرنے
میری بانہوں میں تیرا گہنا اچھا لگتا ہے
تیرے قدم سے قدم ملا کر چلتی جاؤں
تیرے ہاتھ میں ہاتھ کا رہنا اچھا لگتا ہے
بات جو سارے جگ سے چھپائی ہے دل نے
تم سے وہ دھیرے سے کہنا اچھا لگتا ہے
تم نے مجھے ہمیشہ حوصلہ ہی دیا ہے
تم کو اپنا ہمدم کہنا اچھا لگتا ہے