Add Poetry

تمہارے چاہنے والوں میں

Poet: UA By: UA, Lahore

تمہارے چاہنے والوں میں ہم بھی شریک تھے
تیری نظر میں رہتے تھے اور دل کے قریب تھے

ہمیں خوش فہمیوں نے کیسے کیسے خواب دکھائے
چلو جھوٹے ہی سہی خواب مگر دل فریب تھے

یہی اک جرم کیا دل لگا بیٹھے ہیں کسی سے
وگرنہ آدمی اچھے بھلے ہم بھی شریف تھے

بنا سوچے بنایا تھے جنہیں ہم نے رفیق اپنا
رقیبوں سے ملے تھے اور وہ اپنے حریف تھے

تیری آنکھوں میں خود کو دیکھ کر ہم اسلئے پلٹے
یہ سوچا ہم نہیں شاید وہ ہمارے رقیب تھے

متانت اور سنجیدہ روی افلاک نے ان کو
سکھا ڈالی جو اپنے آپ میں بنتے ظریف تھے

عظمٰی بھی آخر جان گئی راز زندگی
اس داستاں میں گرچہ عجیب تھے

Rate it:
Views: 678
13 Jan, 2009
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets