تو بھی سورج کی طرح کھول دوبارہ آنکھیں

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, نیویارک

تو بھی سورج کی طرح کھول دوبارہ آنکھیں
مجھ کو لگتی ہیں سمندر کا کنارہ آنکھیں

پھر وہی شام کے سائے ہیں ، وہی درد محل
پھر تری یاد سے سجتی ہیں ستارہ آنکھیں

جب کبھی پیار سے دیکھے وہ یہاں میری طرف
پیش کرتی ہیں محبت کا نظارہ آنکھیں

پڑھتے پڑھتے وہ کہیں دور نکل جاتی ہیں
تیری یادوں کا جو پڑھتی ہیں سپارہ آنکھیں

Rate it:
Views: 365
01 Jul, 2015