تو میرے دل کی دیوی یہ تیرا پجاری ہے
Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birminghamتو میرے دل کی دیوی یہ تیرا پجاری ہے
یہ بندہ نا چیزفقط تیرے در کا بھکاری ہے
ایک پلڑے میں تیری محبت ایک میں دنیا
تیری چاہت سارےزمانےسےبھاری ہے
مجھ سے کہیں چھین نہ لینااپنی یادیں
جن کےسہارے ساری زندگی گزاری ہے
میری عادت نہیں دربدر جا کرچاہت مانگنا
تو جانتی ہے میری صرف تجھ سےیاری ہے
ذراآرام کرنےدوں اپنےتھکےہارےجسم کو
تیرے بن اب یہ تنہا جینے سے عاری ہے
دنیا میں قدم قدم پہ خوشامد کرنی پڑتی ہے
ایسا کر نہیں سکتا طبیعت میں خودداری ہے
More Love / Romantic Poetry






