Add Poetry

تیرے بن اب رہا نہیں جاتا

Poet: Muhammad Nawaz By: Muhammad Nawaz, sangla hill

درد فرقت سہا نہیں جاتا
زباں سے کچھ کہا نہیں جاتا

دل گمراہ کی گمراہی کی قسم
تیرے بن اب رہا نہیں جاتا

جانے کیا مجھ پہ نشہ چھا گیا ہے
کچھ بھی لکھا پڑھا نہیں جاتا

چھو کے دیکھا تھا ایک ٹہنی کو
گل کا اب تک گلہ نہیں جاتا

شکوہ ظلم صنم کیا معنی
سولی پہ یوں چڑھا نہیں جاتا

سوز مستی خاک ہے جب تک
آنکھ سے تو پلا نہیں جاتا

یہ محبت کے زخم ہیں ہمدم
ان کا شکوہ نہیں کیا جاتا

Rate it:
Views: 1046
16 Dec, 2010
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets