بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
صلی اللہ علیہ وسلم
دل کے مکاں کو حسیں ہم نے بنا رکھا ہے
عشقِ مصطفٰیؐ کا دیپ ہم نے جلا رکھا ہے
جسم و جاں سے توڑ کر عشقِ مصطفٰیؐ کے پھول
گلدسۃءعقیدتِ خیرالبشرؐ کو ہم نے سجا رکھا ہے
ہر روز دے کر قلب کو درودِمصطفٰیؐ ک غسل
مہمان خانہءخیرالانامؐ کو پرنور ہم نے بنا رکھا ہے
نفسِ امارہ کو پہنا کر عشقِ مصطفٰیؐ کا طوق
جسم و جاں کوآقاؐ کا غلام ہم نے بنا رکھا ہے
جسمِ بنجر کو درودِ مصطفٰیؐ سے سیراب کر کے
عشقِ خیرالورٰیؐ کا چمن ہم نے ا گا رکھا ہے
جلوہ افروز ہونگے اک روز تختِ دل پہ حضورؐ
اس لیے جسم میں جاں کو ہم نے بچا رکھا ہے
دیدارِ مصطفٰیؐ نصیب ہو گا قبر میں حضوری
جسم کو گور اس لیے ہم نے بنا رکھا ہے
صلی اللہ علیہ وسلم