Add Poetry

جواب

Poet: M Usman Jamaie By: M Usman Jamaie, karachi

بہت حیران ہوکر
کس قدر معصومیت سے پوچھتی ہو تم
”مجھے تم اتنا چاہتے ہو؟
تم اتنا پیار کرتے ہو؟“
اے سپنوں سی حسیں جاناں
مرے دل کی مکیں جاناں
مری زہرہ جبیں جاناں
دو اپنا ہاتھ یہ پھولوں سا نازک میرے ہاتھوں میں
چلو تم کو بتاتا ہوں
مجھے تم سے ہے کتنا پیار
یہ تم کو دکھاتا ہوں
وہ دیکھو نا
سمندر دیکھتی ہو تم
نظر کی آخری حد تک کا منظر دیکھتی ہو تم
مری تم سے محبت کی طرح ساری حدوں سے ماورا ہے یہ

چلو اب آسماں دیکھو
ہے کیسا بے کراں دیکھو
بس ایسے ہی
محبت کی مری حد ہے کوئی اور نہ کنارہ ہے
مجھے دنیا کی ہر شے سے تمھارا ساتھ پیارا ہے
بس اتنا جانتا ہوں میں
مری آنکھیں، مرا چہرہ
مری روح اور میرا دل پڑھو نا
صاف لکھا ہے
مجھے تم سے
محبت ہے
محبت ہے
محبت ہے

Rate it:
Views: 697
26 Jul, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets