Add Poetry

حسُن کی نزاکت کے سبھی یہ مغروُر راستے

Poet: Santosh Gomani By: Santosh Gomani, Mithi

حسُن کی نزاکت کے سبھی یہ مغروُر راستے
پل بھر کے سکوں لیئے بن گئے دستوُر راستے

میں منزلوں کے رُخ پہ بڑے لحاظ سے چلا
مگر میری غرض سے رکھتے تھے غروُر راستے

پسُت حوصلوں نے ان کو تحسین نہ دی
ورنہ راست بازی سے ہوئے ہیں ناموُر راستے

جہاں خیال مڑا وہاں سوچیں مڑتی گئی
ہر موڑ پہ نکلے میرا ہر سروُر راستے

میرے خوابوں کو فریب کا بھی کیا پتہ
کہ پیچیدگیوں کے آگے ہیں سب مشہوُر راستے

جو مقدر نے سونپے تو چلتا ہی گیا سنتوشؔ
مگر زندگی کے لئے نکلے سبھی غیر ضرور راستے

 

Rate it:
Views: 266
19 Jan, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets