خزائیں بانٹنے آئی تھیں مجھ سے درد اپنے
Poet: Farman Ali ARman By: Farman Ali Arman, vehariبگڑ کر پھر سنور جانا ضروری ہو گیا تھا
پرانے زخم بھر جانا ضروری ہو گیا تھا
محبت کی صداقت کو پرکھنا تھا مجھے بھی
مرا تجھ سے بچھڑجانا ضروری ہو گیا تھا
کسی کے عشق کی گہرائی مجھ کو جاننا تھی
سمندر میں اُتر جانا ضروری ہو گیا تھا
مجھے بدنام ہونا تھا، سو، اپنی پی وفا پر
کوئی الزام دھرجانا ضروری ہو گیا تھا
خزائیں بانٹنے آئی تھیں مجھ سے درد اپنے
میں کیا کرتا بکھر جانا ضروری ہو گیا تھا
More Love / Romantic Poetry






