خواب نہیں حقیقت سا احساس ہوتے ہو

Poet: اسد جھنڈیر By: اسد جھنڈیر, MPK

خواب نہیں حقیقت سا احساس ہوتے ہو
جب تم میرے قریب میرے پاس ہوتے ہو
 
کبھی تو برستے ہو ساون کی گھٹا جیسے
اور کبھی شدت غم سی پیاس ہوتے ہو
 
محسوس کرتا ھے دل تمہیں اپنے چار سو
یعنی تم خوشبوء کیطرح آس پاس ہوتے ہو
 
کبھی کبھار تو پیش آتے ہو مہربان کے جیسے
اور کبھی کبھار تو بے رحم بے قیاس ہوتے ہو
 
اسد سائے کی طرح تم ساتھ ساتھ رھتے ہو ھمیشہ
یعنی دل کے قریب تر پاس پاس ہوتے ہو
 

Rate it:
Views: 973
30 Nov, 2021