سو چتا ہوں کہ یہ بھی ممکن ہے
اُسنے شاید مرِی محبت کو
اب بھی دل میں بسائے رکھا ہو
را ز سب سے چھپا ئے رکھا ہو
یہ بھی ممکن ہے آ ج تک اُسنے
ا پنی د ھلیز پر مرِ ی خا طر
ا ک دِ یا سا جلا ئے رکھا ہو
راستو ں کو سجا ئے رکھا ہو
گر یہی بات ہے تو پھر صاحب
مشو رہ د ل کا مان لیتے ہیں
چلیے چلتے ہیں آ ج اُسکے پاس
د و ر رہنے میں فا ئدہ کیا ہے
نا مناسب سہی مگر ا ک بار
مل لیے تو مضایقہ کیا ہے