درد محبت

Poet: محمد یوسف راہی By: محمد یوسف راہی, حیدرآباد

وہ چپ رہ کر بھی بہت کچھ کہ گیا تھا
میں اسے کہتے کہتے ہمیشہ رہ گیا تھا

اظہار محبت کے لئے ضروری نہیں کچھ کہنا
آنکھوں آنکھوں میں ہی مجھ سے وہ کہ گیا تھا

ملنا بچھڑنا محبت میں ہوتا ہے اکثر
بچھڑ کر مجھ سے وہ یہ راز کہ گیا تھا

اس کے بچھڑنے کا غم کتنا شدید تھا راہی
درد محبت وہ بھی تو یاروں سہ گیا تھا
 

Rate it:
Views: 476
23 Jan, 2016