Add Poetry

دل بے وفا کے عشق میں بے موت مر گیا

Poet: hussain nisar By: hussain nisar, karachi

مجھ کو اداس راہِ وفا میں جو کر گیا
میں سوچتا ہوں کون تھا وہ اب کدھر گیا

دیکھا تھا ایک پل کیلئے میں نے دوستو
ایسا لگا کہ وہ مرے دل میں اتر گیا

تنہائیوں میں یاد کیا میں نے جب اسے
آنکھوں سے آنسووں کا سمندر گزر گیا

جوشِ جنوں کا نام سنا تھا بہت مگر
وحشت بڑھی تو اپنے ھی سائے سے ڈر گیا

محسوس یوں ہوا مجھے ماضی کی یاد میں
دل بے وفا کے عشق میں بے موت مر گیا

رکھا تھا اپنی جان سے ذیادہ جسے عزیز
تنھا مجھے وہ راہِ محبت میں کر گیا

اٹھ اٹھ کے لہریں درد کی کہتی ہیں بار بار
چاھا تھا جس کو ٹوٹ کر میں نے‘کدھر گیا

وہ پا سکا نہ منزلِ مقصود اے نثار
جو مشکلاتِ گردشِ دوراں سے ڈر گیا

Rate it:
Views: 820
12 Aug, 2014
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets