Add Poetry

دل کی آواز سنائیں کبھی موقعہ جو ملے

Poet: UA By: UA, Lahore

دل کی آواز سنائیں کبھی موقعہ جو ملے
اپنی ہر بات بتائیں کبھی موقعہ جو ملے

وہ نغمہ پرکیف جو خود کو سناتے ہیں
ہم ان کو بھی سنائیں کبھی موقعہ جو ملے

کسی کے ہو کے جو کسی کے ہو نہیں پاتے
ان کے حالات بتائیں کبھی موقعہ جو ملے

نظروں سے بچا کر جو دل میں دبائے ہیں
اپنے جذبات دکھائیں کبھی موقعہ جو ملے

تیری نظر عنایت نے جو میری ذات پہ کیا
وہی احسان جتائیں کبھی موقعہ جو ملے

میری پلکوں نے جو آنکھوں میں چھپا رکھے ہیں
تمہیں وہ خواب دکھائیں کبھی موقعہ جو ملے

وہ جس جگہ خیالوں میں مکین رہتے ہیں
اسی جگہ چلے جائیں کبھی موقعہ جو ملے

عظمٰی اک بار سہی وہ دیار روح پرور
ہم بھی دیکھ کر آئیں کبھی موقعہ جو ملے

Rate it:
Views: 462
03 Dec, 2009
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets