دوستی تو نبھائی ہوتی
Poet: عبدالحفیظ اثر By: عبدالحفیظ اثر, Mumbai, Indiaدوستی تو نبھائی ہوتی
دل کی حسرت مٹائی ہوتی
وہ ہی وارَفتگی کا عالم
آگ دل کی بجھائی ہوتی
چوٹ کھاکر بھی ظرف دیکھو
نہ کوئی لب کشائی ہوتی
بات بھی فرق ہوجائے تو
بھولنے میں بھلائی ہوتی
یہ جو عہدِ وفا ہے اپنا
تو کیوں بے وفائی ہوتی
جو تو نہ پاس ہوتا تب تو
یاد تیری ستائی ہوتی
کچھ نہ پوچھو کیا ہو عالم
جو حضوری ہی پائی ہوتی
مدعا بھی تو مل ہی جاتا
آس تجھ سے ہی لگائی ہوتی
اثر کا بھید کھل ہی جاتا
غیر سے آشنائی ہوتی
More Love / Romantic Poetry






