دیر کتنی لگتی ہے؟
دل کسی کا
جوڑنے میں
رشتہ کسی سے
جوڑنے میں
کتنے دن اور
کتنی راتیں
کرنی پڑتی
ہیں ملاقاتیں
کتنے ماہ اور
کتنے سال
رکھنا پڑتا ہے
اس کا خیال
شاید
عرصے لگ جاتے ہیں
لمحے گزر جاتے ہیں
لفظ بُننے پڑتے ہیں
یقین دلانا پڑتا ہے
اعتبار بنانا پڑتا ہے
لیکن
دیر پھر کتنی لگتی ہے؟
کسی کا دل توڑنے میں
رشتہ کسی سے توڑنے میں
اک ہی لمحے میں
لفظ چند ہی
بولنے سے
شک ذرا سا
کرنے سے
دل ٹوٹ جاتا ہے
برسوں پرنا رشتہ
ایک پل میں
ٹوٹ جاتا ہے
پھر دل جوڑنے میں
رشتہ پھر بنانے میں
یقیں پھر دلانے میں
دیر کتنی لگتی ہے؟
شاید
زندگی ختم ہو جاتی ہے
دیر اتنی لگتی ہے