Add Poetry

ذہن میں جو آتا ہے یکبار لکھ دوں

Poet: zaigham jaffery By: Zaigham jaffery, Daska

ذہن میں جو آتا ہے یکبار لکھ دوں
چھپائے ہوئے دل کے اسرار لکھ دوں

نا جانے طلوع چاند کس وقت ہوگا
یہ پاگل ستارے ہیں بیدار لکھ دوں

یہ پھول اور کلیاں ہیں دلبر تمہارے
یہ چاند اور تارے پرستار لکھ دوں

کہ زلفِ خمیدہ سے آنچل گرا تو
جو پیدا ہوئے شب کے آثار لکھ دوں

اگر بس چلے میرے محبوب میرا
خداوں کو تیرا گرفتار لکھ دوں

جہاں والوں کے دل میں آنے سے پہلے
مَیں خود ہی خودی کو خطاکار لکھ دوں

Rate it:
Views: 374
04 Jul, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets