Add Poetry

رخ سے اپنے حجاب رہنے دو

Poet: By: AB Shahzad, Mailsi

رخ سے اپنے حجاب رہنے دو
حسن اپنا شباب رہنے دو

وقت دو تم حساب رہنے دو
ہاتھ میں اب کتاب رہنے دو

دل کسی کا دکھانا اچھا نہیں
مت یہ توڑو گلاب رہنے دو

ہجر غم کرب اچھا لگتا ہے
اب رمق بھر عذاب رہنے دو

راس آتی نہیں شرافت اب
طنطنہ اب جناب رہنے دو

آیا مشکل ہے جو پسند مجھے
میرا اب انتخاب رہنے دو

کر بھلائی غریب سے رہا ہے
کیا ہے اچھا ثواب رہنے دو

چھوڑنا اب نہیں کبھی تم نے
ہے حسیں ماہتاب رہنے دو

وقت کے ساتھ ساتھ چلتے رہو
آنکھوں میں کچھ یہ خواب رہنے دو
 

Rate it:
Views: 345
26 Feb, 2021
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets