Add Poetry

سمندر جاگ اٹھا

Poet: Santosh Kumar Gomani By: Santosh Kumar Gomani, Tharparkar @ Mithi

جو ٹھہرا تھا آنکھ میں وہی سمندر جاگ اٹھا
کوئی تجھ سا خواب تھا میرے اندر جاگ اٹھا

یہاں تو پرستش بستی تھی پھر کیا ہوا کہ
پکار کی گھنٹیوں سے کہیں مندر جاگ اٹھا

اپنی حسرتوں سے میں کئی بار ہار چکا تھا
تم سے مل کر لگا کہ قسمت سکندر جاگ اٹھا

کچھ دیر بحر کنارے لہروں میں کھوئے رہے
پھر بچھڑی یادوں کا جو پل سندر جاگ اٹھا

وہ زخم دے کر ہی زخمی کا حال پوچھنے بیٹھے
کہ بتاؤ پھر کس نگاہ سے خنجر جاگ اٹھا

گردش بارشوں کا آکر انصاف دیکھ سنتوش
کہ کوئی چمن اجڑا تو کوئی بنجر جاگ اٹھا

Rate it:
Views: 400
08 Aug, 2010
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا؟
یہ اِضطراب، یہ شوقِ دَوام کس کا تھا؟
جو بے نَقاب ہوا خواب میں، بتایا نہیں،
یہ حُسن، یہ نگہِ خوش کَلام کس کا تھا؟
سَکوتِ شَب میں جو دِل کو جَلا گیا آخر،
چَراغ کون تھا، شُعلۂ خام کس کا تھا؟
تُمہارے بعد جو تَنہائی کا سَفر گُزرا،
ہر ایک موڑ پہ سایہ، سَلام کس کا تھا؟
جو لَب ہِلے نہ کبھی، اَشک بَن کے بَہتا رہا،
وہ غَم تُمہارا تھا یا میرا نام کس کا تھا؟
جو زَخم دے کے بھی چُپ تھا، وہ شَخص کیسا تھا؟
نہ پُوچھ مجھ سے، وُہی اِنتقام کس کا تھا؟
دھُواں تھا دِل میں، مَگر روشنی سی باقی تھی،
جَلا جو خواب، وُہی احتشام کس کا تھا؟
جو زِندگی کو بِکھرنے سے روک لیتا تھا،
وہ حَرف، وہ دُعا، وہ کَلام کس کا تھا؟
سُنے بغیر جو خاموش ہو گیا مظہرؔ،
وہ آخری سا دِل آشوب جام کس کا تھا؟
نَظر میں عَکس رہا، دِل میں چُپ سا طُوفاں تھا،
یہ بے قَراری، یہ وَجد و قیام کس کا تھا؟
جو دَستِ غیر سے خط بھی ملا تو حَیرت تھی،
بِکھرتے حَرف میں وہ اِحترام کس کا تھا؟
کہیں سے آئی صَدا، اور سَب لَرز سے گئے،
یہ کَیف، یہ اَثر، یہ پَیام کس کا تھا؟
تُمہیں جو کہتے ہیں مظہرؔ وَفا سے دُور ہوا،
بَتاؤ ان کو، وُہی تو غُلام کس کا تھا؟
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets