Add Poetry

شہرت ہے جہاں بھر میں سخاوت نہیں دیکھی

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

شہرت ہے جہاں بھر میں سخاوت نہیں دیکھی
آنکھوں میں تری ہم نے محبت نہیں دیکھی

ہیں زخم اداؤں کے جو ماتھے پہ لگے ہیں
کیوں میری کسی نے بھی عبادت نہیں دیکھی

ڈوبا ہے جو ہر خواب تو اب اس سے گلہ کیا
جس نے مری پلکوں پہ قیامت نہیں دیکھی

تم میری کسی شام سے ملتے ہی نہیں ہو
تو نے تو کبھی سحر محبت نہیں دیکھی

آنکھوں میں ہے اک درد کا طوفان اگر چہ
پھر بھی یہ کسی طور ندامت نہیں دیکھی

اب موسمِ باراں کی تڑپ ہے مجھے لیکن
برسات کی آنکھوں میں وہ ہمت نہیں دیکھی

اس قید مسافت سے مرے دل کی زمیں پر
وشمہ نے کوئی اور مسافت نہیں دیکھی

Rate it:
Views: 710
25 Dec, 2017
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets