عشق سے حاصل ہوئیں رعنائیاں

Poet: قاسم بابا By: Qasim Baba, Slough London UK

عشق سے حاصل ہوئیں رعنائیاں
بج رہی ہیں دل میں جو شہنائیاں

یاد ہیں وہ انجمن آرائیاں
یاد ہے پھر ڈھونڈنا تنہائیاں

یاد ہے پہلو میں تیرے بیٹھنا
یاد ہیں پھر وہ کرم فرمائیاں

اُس کی قربت سے زمانہ پا لیا
دور ہم سے ہو گئیں تنہائیاں

اُس کے چہرے کی ضیا سے دوستو
مٹ گئی ہیں درد کی پرچھائیاں

آؤ قاسم شہرِ خوباں کو چلیں
“عشق میں پُر کیف ہیں رسوائیاں”

Rate it:
Views: 364
15 Mar, 2018