عشق کی تاریکیوں میں غافل شخص
مفلسی کا فساد اور ایک عاقل شخص
اُسے اپنی زندگی ’’دام میں لاگئی‘‘
دوُر منزلیں اور یہ گھایل شخص
آشنامزاجی حوصلے بلند نہیں کرتی
سخن دوستی میں رہا جو داخل شخص
زندگی کی حفاظت کس کس سے مانگیں
یہاں ہر دوسرا ہے قاتل شخص
جن کے منصُوبے ایک ہی راہ اختیار کرلیں
وہ دنیاداری میں رہا ہے پاگل شخص
بغرض وقت اور حالات کے ساتھ چلے
ہر موڑ پر رہے گا وہ فاضل شخص