Add Poetry

غزل ۔۔۔سدائے موسم گل

Poet: Tariq Butt By: Gul Bose, Karachi

ہزار خواب نظر میں جگا کے چلتے ہیں
ہم اپنی راہ میں منظر سجا کے چلتے ہیں

سُجھا تو دیتے ہیں یارانِ کم نگاہ کو بھی
ہرایک چال ہم اپنی ، جتا کے چلتے ہیں

حساب ہم نے کسی کا اُٹھا نہیں رکھا
یہ قرضِ جاں ہے، سو یہ بھی چُکا کے چلتے ہیں

چراغ یادوں نے ایسے جلائے ہیں دل میں
کہ جن پہ زور، نہ جادو، ہوا کے چلتے ہیں

تمام راہیں گلستاں کی بند ہوں جن پر
وہ خاک ہو کے ، جِلو میں صبا کے چلتے ہیں

یہ لوگ شیشے سے نازک تھے اپنی کایا میں
جو روز و شب کی چٹانیں اُٹھا کے چلتے ہیں

ادب کی جا، یہ مقاماتِ عشق ہیں، طارق
کہ کج کلاہ بھی یاں ، سر جھکا کے چلتے ہیں

Rate it:
Views: 425
28 Feb, 2009
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets