غم ہر پل میرے پاس رہتا ہے

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

غم ہر پل میرے پاس رہتا ہے
اسی لیےمیرامن اداس رہتا ہے

تو بھی یہیں کہیں چھپا ہےپیارے
مجھےاس بات کا احساس رہتا ہے

تواس طرح میرےساتھ رہتا ہے
جیسےناخن کے ساتھ ماس رہتاہے

جسم سےمحبت کی باس آتی ہے
میرےدل میں اک محبت شناس رہتا ہے

میرے کانوں اس کی آوازگونجتی رہتی ہے
ایسا محسوس ہوتا وہ میرےپاس رہتاہے

Rate it:
Views: 437
30 Jun, 2011