مجھے یاد کرکے

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

میری یاد میں وہ سسکتی تو ہو گی
سب سے چھپ کرآہیں بھرتی تو ہوگی

ادھر میں اس کی یاد میں بیقرارہوں
ادھر وہ اسی طرح تڑپتی تو ہو گی

دن سہیلیوں کےساتھ گزرتا ہوگا
رات کوہجرکی آگ میں جلتی توہوگی

عید کے دن گھر کی بام پہ جاکر
بار بار وہ میری راہ تکتی توہوگی

وہ باتیں جو ٍفون پہ ہوتی تھیں
انہیں یاد کرکےہنستی تو ہو گی

جس میں اتنی خوبیاں ہیں اصغر
دھڑکن بنکردل میں دھڑکتی توہوگی

Rate it:
Views: 363
18 Oct, 2012