محبت میں کسی کو آزمایا یوں نہیں کرتے
ہو انجمن جب کسی اور کی بلایا یوں نہیں کرتے
کسی سےکرکے ہی احساں جتایا یوں نہیں کرتے
کسی کو نظروں سے اپنی گرایا یوں نہیں کرتے
دکھاتے یار مخلص تو نہیں ہیں دل کسی کا بھی
کبھی منزل محبت کی یہ پایا یوں نہیں کرتے
محبت میں عداوت آ گئی ہے اب کہاں سے یہ
کسی اپنے کو دشمن تو بنایا یوں نہیں کرتے
بتایا کیوں کسی نے بھی نہیں تکلیف آتی ہے
کبھی آئے مصیبت تو چلایا یوں نہیں کرتے
زمانے میں قدم اپنے ذرا اب سوچ کے رکھنا
لگا کر قہقے ساجن مسکرایا یوں نہیں کرتے
جدائی راس آتی ہی نہیں ہے پیار الفت میں
تعلق پیار الفت کے نبھایا یوں نہیں کرتے
نہیں ملتا ہے مخلص پیار قیمت دینی پڑتی ہے
کسی سے دل محبت میں لگایا یوں نہیں کرتے
کبھی آغازِ الفت میں نہیں شہزاد کرتے یوں
کبھی بھی پھول زلفوں میں سجایا یوں نہیں کرتے