محبت کو دکھانا بھی نہیں ہے
Poet: Ahsan Changezi By: Ahsan Changezi, KARACHIمحبت کو دکھانا بھی نہیں ہے
غم الفت چھپانا بھی نہیں ہے
تیری تعریف میں لکھتا ہوں نغمے
مگر تم کو سنانا بھی نہیں ہے
میں قربت کے جو لمحے سوچتا ہوں
تمہارے سنگ بتانا بھی نہیں ہے
ہے دولت پیار کی تیرے لیے ہی
مگر تم پر لٹانا بھی نہیں ہے
میں دنیا کو بتا دوں پیار اپنا
مگر اچھا زمانہ بھی نہیں ہے
یہ سب میں کر نہیں سکتا ہوں احسن
مجھے تم کو ستانا بھی نہیں ہے
More Love / Romantic Poetry






