Add Poetry

مل کے دیوارِ حقارت کو گرا سکتے ہیں

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

"دھوم اتنی ترے دیوانے مچا سکتے ہیں"
مل کے دیوارِ حقارت کو گرا سکتے ہیں

میں نے حق بات نہ چھوڑی تو زمانے والے
میرے الفاظ بھی سولی پہ چڑھا سکتے ہیں

آپ اس شہر سے اک بار نکالیں مجھ کو
آپ کے پیار کی دنیا سے بھی جا سکتے ہیں

آپ کی آنکھ سے پینا ہے مجھے جامِ حیات
آپ چاہیں تو کوئی زہر ملا سکتے ہیں

آپ سے اور تمنا بھی نہیں ہے لیکن
آپ سینے سے تو اک بار لگا سکتے ہیں

.دل میں غم اور سسکتے ہوئے جذبات رہے
میرے اس بخت کو خوشیوں سے ملا سکتے ہیں

چھوڑو نفرت کی سبھی باتوں کو اے انسانوں
شعلے نفرت کے محبت سے بجھا سکتے ہیں

ایک مہتاب کو ماتھے پہ سجا کر وشمہ
ایک سورج تو محبت کا چڑھا سکتے ہیں

Rate it:
Views: 373
06 Oct, 2016
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets