میرا آئینہ اب جھوٹ نہیں بولتا
Poet: Arooj Fatima(Lucky) By: Arooj Fatima(Lucky) , K.S.Aمیرا آئینہ اب جھوٹ نہیں بولتا 
 میرے اندر اب کوئی دم نہیں توڑتا
 
 میں سب کو چھوڑ آئی ہوں اس لیے 
 کے جانے والوں کو کوئی نہیں روکتا 
 
 کانٹوں کے سفر پر خاموش چلتی رہی 
 بولنے والے کے ساتھ کوئی نہیں بولتا 
 
 یہ آزمائش ہے کٹ ہی جانی ہے 
 صبر والوں کو خدا تنہا نہیں چھوڑتا 
 
 تجھے تڑپتا دیکھ کر کیوں ُدکھ ہوا مجھے
 جبکہ تلخیوں کے طوفانوں کو ُتو نہیں موڑتا
 
 اپنے آنسؤں کو تو وہ تولنے بیٹھ گیا 
 میرے بہائے سمندروں کا پتا نہیں پوچھتا
More Love / Romantic Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 