میں خواب بن کے سماؤں تیری نظر میں رھوں
Poet: SUNDER KHAN By: SUNDER KHAN, KSAمیں خواب بن کے سماؤں تیری نظر میں رھوں
کہیں سے لوٹ کر آؤں تیرے اثر میں رھوں
میں بن کے خشبؤ تیرے رؤپ کو معطر رکھوں
اور روح بن کے تیرے جسم اور جگر میں رھوں
بہت سی یادیں سہانی سجا کے آنکھوں میں
میں ماضی بن کے نا بھٹکوں تیری فکر میں رھوں
یوں تیرے آنگن میں کھلوں پھول اور کلیوں کیطرح
تیری ہر شام میں بہہ جاؤں تیری سحر میں رھوں
More Love / Romantic Poetry






