وہ شخص جس سے محبت تھی وہ ہمارا نہیں
چلو کہ صبر کریں اسِ میں کچھ خسارہ نہیں
کئی برس جو رفاقت میں ہم گزارے تھے
پھر ایسا وقت دوبارہ کبھی گزارا نہیں
ہمارا دل یہی کہتا ہے وہ ہمارا نہیں
زمانہ ہم سے یہ کہتا ہے، وہ ہمارا نہیں
مجھے خبر ہے وہ پچھتا رہا ہے کھو کے ہمیں
ہمارا حال بخیر اس کے اب گزارا نہیں
چلے بھی آوْ کہ وشمہ تلاش کرتی ہے
اس اک ستارے کے جیسا کوئی ستارہ نہیں