وہ ملنے سے گھبرا جاتا ہے

Poet: Jamil Hashmi By: Jamil Hashmi, Rawalpindi

وہ ملنے سے گھبرا جاتا ہے
اپتا پتہ بھی چھپا جاتا ہے

کرتا ہے وہ ہم سے پیار کی باتیں
پوچھنے پر نام تک چھپا جاتا ہے

وعدہ ملنے کا دن کو کرتا ہے
انتظار میں روشنی کو چھپا جاتا ہے

ملتا نہیں اس کا پتہ شہر کے لوگوں سے
جاتے ہوے اپنا عکس چھپا جاتا ہے

لگتا نہیں جی اس کے بغیر اب ہمارا
وہ خود کو ہمارے دل میں چھپا جاتا ہے

Rate it:
Views: 372
05 Apr, 2012