وہ کسی کا دل نہیں دکھاتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

وہ کسی کا دل نہیں دکھاتےجو ذی شعورہوتےہیں
جن کے زیادہ دشمن ہوں وہی مشہورہوتے ہیں

تم کسی کےظاہری تبسم پہ مت جانا دوستو
خوشیاں بانٹنےوالے اکثرغموں سےچورہوتےہیں

ماں کی دعاہیں مجھےاپنی امان میں رکھتی ہیں
ورنہ میرےدشمنوں کےحملےبھرپورہوتے ہیں

ہماری اسلامی تاریخ اس بات کی گواہ ہے
اچھے کردار والوں کےدشمن ضرورہوتےہیں

کچھ لوگوں کو اصغر سےخداواسطےکابیرہے
ایسی باتیں سوچ کرہم کب رنجورہوتےہیں

Rate it:
Views: 593
05 Feb, 2013
More Love / Romantic Poetry