وہ کون ہے
Poet: UA By: UA, Lahoreکیا بتائیں تمہیں وہ کون ہے
وہ جو ہم سے ملا وہ کون ہے
جس نے تنہائی کو اجالا ہے
جس نے تنہائی سے نکالا ہے
روشنی، نور ہے اجالا ہے
چاند ہے چاندنی کا ہالہ ہے
جس نے انداز ہی بدل ڈالے
میرے دن رات ہی بدل ڈالے
جو میری سوچ کا محور نکلا
جو میری زیست کا حاصل نکلا
کون ہے جس کیلئے راتوں میں
جاگ کر راتیں کٹی باتوں میں
کون ہے جس نے سونے جیون میں
رنگ بکھرائے دل کے آنگن میں
کون ہے جو میرے تصور میں
کون ہے جو میرے تفکر میں
ایک تعبیر بن کے آیا ہے
خوب تحریر بن کے آیا ہے
میری تصویر بن کے آیا ہے
دل کی جاگیر بن کے آیا ہے
میری تقدیر بن کے آیا ہے
جو مجھے مسکراہٹیں دے کر
جو مجھے میری چاہتیں دے کر
میری دنیا کو اجالے دے کر
ڈوبتی ناؤ کو سنبھالے دے کر
مجھ کو مجھ سے چرا گیا ہے کون
مجھ کو اپنا بنا گیا ہے کون
میرا جیون سجا گیا ہے کون
مجھ کو جینا سییکھا گیا ہے کون
کیا بتائیں تمہیں وہ کون ہے
وہ جو ہم سے ملا وہ کون ہے






