Add Poetry

پھر رات رہی تاروں سے تیری باتیں کرتی

Poet: Rukhsana kausar By: Rukhsana kausar, Jalal Pur Jattan, Gujrat

پھر رات رہی تاروں سے تیری باتیں کرتی
پھر رات گزری تیرے نام کا چراغاں کیے ہوئے

اک ضدی یقین تو آئے گا لوٹ کے
اچھے بھلے دل کو ہوں نادان کیے ہوئے

اب بھی تجھے شعروں میں تصویر کرتی ہوں
اب بھی یاد ہیں تیرے عہدوپیماں کیے ہوئے

نیند سے تو یہ رتجگے اچھے ساتھی
ورنہ تیرے خواب تھے پریشاں کیے ہوئے

نڈھال ہوں تیرے انتظار میں کہ اپنی بھی خبر نہیں
دن رات ہیں گزرتے ایسے نقصاں کیے ہوئے

بہت افسردہ ہیں میرے گھر کے درودیوار
رونق آشیاں کو ہوں ویراں کیے ہوئے

تو نہیں مگر پھر بھی ہے ہر لحظہ مجھ میں
میں تجھ کو ہوں خود میں میری جاں کیے ہوئے

Rate it:
Views: 342
21 Aug, 2014
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets