حسن کی ملکہ ہے میرے چاہنے والی
پیار کی دیوی ہے میرے چاہنے والی
گلاب جیسا چہرہ، جھیل جیسی آنکھیں
پھر بھی نہیں ہے وہ نخرے والی
سب ہی جان چھڑکتے ہیں اس پر
وہ مجھ پر جاتی ہے واری نیاری
حسن پہ سادگی کا یہ حسین امتزاج
اس کی یہی بات ہے سب سے نرالی
دل میں پیار بھی ہے اور احترام بھی
میری سبھی کچھ ہے میری گھر والی