پیغام

Poet: M.Asghar By: M.Asghar, Birmingham

اپنی نظروں کا سلام بھیج دے
کوئی پیارا سا پیغام بھیج دے

جو دل کے تاروں کو چھو لے
مجھے ایسا کوئی کلام بھیج دے

کئی دنوں سے آس لگائے بیٹھا ہوں
کچھ نا کچھ تو میرے نام بھیج دے

تیری جدائی میں بہت غم سہے ہیں
اب خوشیوں کی کوئی شام بھیج دے

اپنی جان سے بڑھ کر چاہا ہے تجھے
اصغر کی چاہت کا کچھ تو انعام بھیج دے

Rate it:
Views: 411
20 Jan, 2011