چلو کہہ دو تمہیں ہم سے پیار نہیں

Poet: Hafeez Javed By: Muhammad Hafeez Javed, Riyadh, KSA

کیا ہے جو پیار تو چھپاتے کیوں ہو
محفل میں میرا نام دُہراتے کیوں ہو

جل رہے ہو میرے پیار کی بھٹی میں
پھر ہجر کا درد چھپاتے کیوں ہو

خوابوں میں بھی اگر اقرار نہیں
تو خوابوں میں پھر آتے کیوں ہو

نظریں ملا کے شرما جاتے ہو تو
نظریں ہم سے ملاتے ہی کیوں ہو

مان لو! کہ دل ہمیں دے بیھٹے ہو
آگ کو اب برف بتاتے کیوں ہو

چلو کہہ دو تمہیں ہم سے پیار نہیں
یہ کہنے سے پھر گھبراتے کیوں ہو

Rate it:
Views: 807
05 Sep, 2009